مظفرآباد کے شہریوں اور تاجر برادری کے لیے بڑی اور اہم ترین خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ صدر مدینہ مارکیٹ بازار ابرار مصطفی اور صدر ٹرانسپورٹ یونین خواجہ اعظم رسول نے مشترکہ طور ایک پریس کانفرنس کی جس میں کل سے مظفرآباد کے تمام بازار مکمل طور پر کھولنے اور ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں چلانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد شہر میں طویل عرصے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے میرپور کے تاجروں کی مکمل لاتعلقی، پریس کانفرنس میں اہم بیان
تفصیلات کے مطابق تجارتی اور ٹرانسپورٹ یونین کے سربراہان نے عوامی مشکلات اور کاروباری طبقے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کل سے تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم عوام کے مفاد کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے ، لو گوں کو مشکلات کا سامنا ہے بازاروں کے کھلنے اور ٹرانسپورٹ چلنے سے شہر میں زندگی کا پہیہ دوبارہ معمول پر آجائے گا اور شہریوں کو درپیش سفری و خریداری کی مشکلات دور ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بھی بحال ہونا چاہیے کیونکہ بہت سے معاملات انٹرنیٹ کے بغیر طے نہیں ہو سکتے۔




