ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کے حکم پر آزاد کشمیر حکومت نے جدید ترین فوڈ لیبارٹریز وین ،مظفرآباد ڈویژن میں مہیا کر دی ہیں اس حوالے سے ایک ہفتے میں ایک دن یہ وین ضلع جہلم ویلی میں موجود ہو گی. یہ جدید ترین موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب ہیں جو موقع پر ہی مختلف مصالحہ جات، دودھ ، آئل سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کی سیمپلنگ لیکر ان کے رزلٹ منٹوں میں دینگے ۔۔
اس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا اس موقع پر ایس پی مرزا زاہد حسین، چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں سجاول خان اسٹنٹ کمشنر کامران خان صدرِ انجمن تاجران سید فیصل گیلانی۔،محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار میر فوڈ ٹنکالوجسٹ انیلہ عباسی، فوڈ انسپکٹر الطاف کھرکھر ۔آصف عباسی منشی ارشد اعوان ۔سفیر عباسی نائب تحصیلدار آیاز چغتائی سماجی راہنما سید ظہور نقوی،فوڈ اتھارٹی کےافیسران ،انجمن تاجران اور شہری بھی موجود تھے۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ بلاتخصیص چیکنگ کی جاے اور کسی کو رعایت نہ دی جاے مضر اشیا پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا نے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیکنگ کا عمل بڑے کاروباری مراکز ،فوڈ چین اور ہوٹلز سے کیا جاے جس کی انھوں نے فوری ہدایت جاری کی کہ سب سے پہلے تمام بڑے ہوٹلز ،فوڈ چین اور کاروباری مراکز کی چیکنگ کی جاے اس کے بعد عام دوکانداروں کی چیکنگ کی جائے ۔۔۔
فوڈ اتھارٹی کو جدید وین لیبارٹری ملنے سے اب مزید بہتری آئیگی اور ملاوٹ خوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے لیبارٹری کے لیے فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی جدید ٹریننگ بھی کروائی گئی ہے۔۔۔۔
مجتبیٰ بانڈے کے نظریات کا عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں!راجہ امجد علی خان کاتہلکہ خیز انٹرویو