عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان اہم معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سفارتی پیش رفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئی ہیں۔

مختلف رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد تک واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اس تازہ ترین کمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں اس کی فروخت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

خام تیل کے مختلف برانڈز کی قیمتیں:

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے نتیجے میں ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل اب 73 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے مربن (UAE Murban) خام تیل کی قیمت بھی کم ہو کر 69 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی یہ سب سے کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اس بڑی کمی کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی،تیل کی برآمد پر پابندی ختم ،منجمداثاثے جاری، عباس عراقچی