مظفرآباد: آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں آزادجموں و کشمیر کے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
آزادجموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آج سے شروع ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ میں ٹکٹ تقسیم پر تنازع، درجنوں نظر انداز رہنماؤں کا آزاد لڑنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق میرپور ڈویژن کے تمام حلقوں سے جمع شدہ کاغذاتِ نامزدگی کی کل تعداد 409 ہے۔حلقہ ایل اے۔1 میرپور۔1 سے 28، ایل اے۔2 میرپور۔2 سے 32، ایل اے۔3 میرپور۔3 سے 43، اور ایل اے۔4 میرپور۔4 سے 26 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ بھمبر کے حلقوں میں ایل اے۔5 بھمبر۔1 سے 26، ایل اے۔6 بھمبر۔2 سے 24، اور ایل اے۔7 بھمبر۔3 سے 33 کاغذات موصول ہوئے ہیں۔ کوٹلی کے حلقوں میں ایل اے۔8 کوٹلی۔1 سے 28، ایل اے۔9 کوٹلی۔2 سے 24، ایل اے۔10 کوٹلی۔3 سے سب سے زیادہ 53، ایل اے۔11 کوٹلی۔4 سے 43، ایل اے۔12 کوٹلی۔5 سے 21، اور ایل اے۔13 کوٹلی۔6 سے 28 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پونچھ ڈویژن کے حلقوں سے جمع ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی کی کل میزان 294 ہے۔ حلقہ ایل اے۔14 باغ۔1 سے 33، ایل اے۔15 باغ۔2 سے 38، ایل اے۔16 باغ۔3 سے 28، اور ایل اے۔17 باغ۔4 (کہوٹہ) سے 16 امیدوار سامنے آئے ہیں۔
پونچھ کے حلقوں میں ایل اے۔18 پونچھ۔1 سے 32، ایل اے۔19 پونچھ۔2 سے 19، ایل اے۔20 پونچھ۔3 سے 14، ایل اے۔21 پونچھ۔4 سے 18، اور ایل اے۔22 پونچھ۔5 سے 23 کاغذات جمع کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ایل اے۔23 پونچھ و سدھنوتی 6 سے 42 اور ایل اے۔24 پونچھ و سدھنوتی 7 سے 31 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
مظفرآباد ڈویژن کے تمام حلقوں سے جمع ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی کی کل تعداد 344 ہے۔ حلقہ ایل اے۔27 مظفرآباد۔1 سے 45، ایل اے۔28 مظفرآباد۔2 سے 40، ایل اے۔29 مظفرآباد۔3 سے سب سے زیادہ 59، ایل اے۔30 مظفرآباد۔4 سے 33، اور ایل اے۔31 مظفرآباد۔5 سے 40 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
جہلم ویلی کے حلقوں میں ایل اے۔32 مظفرآباد۔6 (جہلم ویلی) سے 22 اور ایل اے۔33 مظفرآباد۔7 (جہلم ویلی) سے 31 کاغذات موصول ہوئے ہیں۔
وادی نیلم کے حلقوں میں ایل اے۔25 نیلم۔1 سے 41 اور ایل اے۔26 نیلم۔2 سے 33 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مہاجرین جموں و کشمییر مقیم پاکستان کے تمام 12 حلقوں سے جمع ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی فارمز کی کل میزان 218 ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر بریگیڈیئر (ر) محمد خان، راجہ محمد یاسین کا ایکا،جماعت اسلامی بھی حمایت میں سامنے آ گئی
جموں کے حلقوں میں حلقہ ایل اے۔34 جموں۔1 سے 21، ایل اے۔35 جموں۔2 سے 19، ایل اے۔36 جموں۔3 سے سب سے زیادہ 29، ایل اے۔37 جموں۔4 سے 20، ایل اے۔38 جموں۔5 سے 13، اور ایل اے۔39 جموں۔6 سے 19 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
وادی کشمیر کے حلقوں میں حلقہ ایل اے۔40 وادی کشمیر۔1 سے 19، ایل اے۔41 وادی کشمیر۔2 سے 21، ایل اے۔42 وادی کشمیر۔3 سے 9، ایل اے۔43 وادی کشمیر۔4 سے 23، ایل اے۔44 وادی کشمیر۔5 سے 16، اور ایل اے۔45 وادی کشمیر۔6 سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔




