مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) سینیٹر مشتاق احمد خان نے آزادکشمیر کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امن وامان اور صلح کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد سے آزادکشمیر روانہ ہوگئے تھے ۔
آزادکشمیر حکومت کے ذرائع کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے راولاکوٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آزادکشمیر انتظامیہ نے انہیں راولاکوٹ جانے سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پرکاغذات نامزدگی کا عمل جاری، 146امیدوار سامنے آگئے
حکومتی ذرائع کے مطابق آزادکشمیر انتظامیہ کیساتھ کامیاب مذاکرات کامیاب بعد سینیٹر مشتاق احمد خان نے راولا کوٹ جانے کا فیصلہ ترک کر دیا ،جلد ہی واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے ۔
اس سے قبل سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں امن قومی سلامتی کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ صلح، امن یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا پیغام لے کرراولاکوٹ آزاد کشمیر جاونگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خوشخبری، کِیا نے ’سپورٹیج‘ کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی
سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر سے اپیل ہے کہ وہ پرامن شہریوں کے مطالبات کو تسلیم کرکے حالات کو سانحہ میں تبدیل ہونے سے بچائیں ۔
یاد رہے کہ راولاکوٹ کے علاقہ دریک میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 9 جون سے دھرنا اب تک جاری ہے۔ جس میں سینیٹر مشتاق خان نے شرکت کرنا تھی ۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر مشتاق خان نے اسلام آباد سے راولاکوٹ جانے سے پہلے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا ۔




