کاغذات نامزدگی

مہاجرین نشستوں پرکاغذات نامزدگی کا عمل جاری، 146امیدوار سامنے آگئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن کمیشن میں گوشوارے ، ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی اب تک تعداد 146 تک پہنچ گئی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن سے 264، پونچھ ڈویژن میں 152 جبکہ مظفرآباد ڈویژن سے 193 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیرسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے 23 جون آخری تاریخ مقرر ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں سے 755 امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر کی مشترکہ پریس کانفرنس، اہم ترین حقائق سامنے رکھ دیے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس ، جمعیت اہلحدیث آزاد جموں وکشمیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے تاحال ٹکٹ جاری نہ ہوسکے ۔

مسلم لیگ ن نے 37 انتخابی حلقوں سے ٹکٹ جاری کئے ، 8 حلقوں سے تاحال امیدواران فائنل نہ ہو سکے۔