اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ ، کونسی شاہراہیں بند ہیں؟

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر آج وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اور سرکاری نقل و حرکت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ہر قسم کی بھاری گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق میریٹ روڈ اور مارگلہ روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے تمام داخلی راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کامیاب ثالثی پر اظہار تشکر،ایرانی صدر کا آج اہم دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے

اعلامیے کے مطابق کورال سے فیض آباد تک ایکسپریس وے ، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑا جائے گا۔ اسی طرح سری نگر شاہراہ زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔

فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے اور جانے والی گاڑیوں کو نائنتھ ایونیو کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک جانے والے شہری سری نگر شاہراہ اور نائنتھ ایونیو کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

مزید برآں، پارک روڈ سے کلب روڈ کی بند ہو گی ٹریفک کو ترامڑی چوک کی جانب موڑا جائے گا۔ بھارہ کہو اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان کی شاندار سفارتکاری،نئی عالمی تاریخ رقم کردی

حکام کا کہنا ہے کہ شہری سفر سے قبل ٹریفک صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور مقررہ متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ غیر ضروری تاخیر اور مشکلات سے بچا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات ہوگی جو شہریوں کی رہنمائی کرے گی۔