اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)موٹر وے پولیس نے موٹرویز اور بڑی شاہراہوں (جی ٹی روڈز) پر گاڑیوں کی رفتار میں کی جانے والی عارضی کمی کا فیصلہ واپس لے لیا ہےاور پرانی رفتار دوبارہ بحال کر دی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، اب گاڑیوں کی رفتار کی حد کچھ یوں ہوگی:
موٹرویز کے لیے رفتار:
کاریں اور چھوٹی گاڑیاں: اب موٹروے پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکیں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی، ہنگامی صورتحال کے لیے متبادل نمبرز جاری
مسافر بسیں اور بھاری گاڑیاں: بسوں اور بڑے ٹرکوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔
بڑی شاہراہوں (قومی شاہراہوں) کے لیے رفتار:
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے کے علاوہ ملک کی دوسری بڑی شاہراہوں پر بھی کاروں، بسوں اور ٹرکوں کے لیے پرانی رفتار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی اپیل:
موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کے دوران بتائی گئی رفتار کا خیال رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس نے بڑی شاہراہوں کیلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی




