امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہترین شخصیت ہیں اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ان کی باہمی سمجھ بوجھ مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت وزیرِ اعظم کا مکمل احترام کرتی ہے اور دونوں کے درمیان تعاون قابلِ ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی سیون اجلاس : ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے مودی کو’’قاتل‘‘قرار دے دیا
امریکی صدر کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان یہ ہم آہنگی اور باہمی احترام ایک مثبت اور خوش آئند صورتحال ہے، جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
ایگزیوس کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل ایرانیوں کو سمجھتے تھے اور انہوں نے ایران سے معاہدہ میں بہت مددکی ہے اور انہوں نے ہی ایرانیوں کو آمادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسے لوگوں سے میری شناسائی ہوئی جنہیں پہلے نہیں جانتا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے عشائیے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، مسعود پزشکیان نے معاہدہ کی کاپی میڈیا کیساتھ شیئر کردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہےجس پر دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔




