کالعدم ایکشن کمیٹی کا سرکس بند،شاطروں کا کھیل اب ختم ہوچکا، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر خواجہ مہران کی قومی اداروں کیخلاف ہرزا سرائی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو ریاست سے زیادہ پاور فل سمجھتے ہیں ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا خواجہ مہران کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران سب سے پہلے ایسے نعرے لگاتے رہے جیسے وہ عوامی خدمات کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن ان کے اقدامات سول انتظامی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی ان کی حکمت عملی کے عکاس ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار،مزید500ایف سی اہلکارتعینات

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا یہ سرکس ختم ہونا چاہیے اور ان شاطروں کو احساس ہونا چاہیے کہ ان کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔

فیصل راٹھور کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ایسا حکومت کو ڈرانے اور لوگوں کو یہ دکھانے کیلئے کرتے ہیں کہ وہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایجنڈا،افواج پاکستان میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ،ممبران کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب کہیں آزادکشمیر کے کسی کونے میں خوراک اور ادویات کی فراہمی ہوجاتی تو حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے رہے ہیں لیکن آج خود لاک ڈاون لگا کر بیٹھے ہیں تو انہیں عوام کا درد محسوس نہیں ہوتا۔