مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو درخواست پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے اضافی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی درخواست پروفاقی حکومت نے تقریباً 500 اضافی اہلکاروں کو آزادکشمیر میں تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،معاہدے کی کامیابی پرمبارکباد
حکومت آزادکشمیر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانےکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت آزادکشمیر ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ کے رہائشی محمد نسیم کیانی کی اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے قومی اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے عوامی حقوق کے نام پر احتجاج کرنے کا اعلان کررکھا تھا ۔




