جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب حامیوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا-
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جہلم ویلی کے رہائشی کالعدم تنظیم کے کور ممبر راجہ صہیب جاوید کے نام فورتھ شیڈول میں آگئے
زرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے اس سے قبل کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر، سردار عمر نذیر کشمیری، سردار ارمان، خواجہ امان،راجہ غلام مجتبیٰ،مجتبیٰ بانڈے سمیت 154 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرول74روپے ، ڈیزل 67روپے کمی کا اعلان، فائدہ قوم کو پہنچے گا، وزیراعظم شہبازشریف
زرائع کے مطابق انجمن تاجران چناری کے صدر راجہ شہزاد گل خان،انجمن تاجران چکار کے صدر محمد عارف ڈار،عابد اعوان،سفیر عباسی،وقار انجم یوسفزئی،فہد مجید،ارشد علوی،عبدالرشید کو پہلے مرحلے میں فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیاہے۔
زرائع کے مطابق جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر بھر کے مزید سیکڑوں کالعدم ایکشن کمیٹی حامیوں کو دوسرے مرحلوں میں فورتھ شیڈول میں ڈالا جائے گا،گیارویں روز بھی جہلم ویلی میں جزوی شٹر ڈاون رہا۔




