مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں اُمیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ریاست کے 45 انتخابی حلقوں سے اب تک مجموعی طور پر 475 اُمیدوار الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق یاست کے تمام 45 انتخابی حلقوں سے اب تک مجموعی طور پر 475 اُمیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا چکے ہیں، جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور آزاد اُمیدوار شامل ہیں ۔
حالیہ پیش رفت کے مطابق الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر نے اُمیدواروں کی سہولت اور سیاسی جماعتوں کے اصرار پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ اب اُمیدوار 23 جون تک اپنے کاغذات جمع کروا سکیں گے ۔
اس توسیع کے باعث سیاسی حلقوں میں مشاورت کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید درجنوں اُمیدوار اپنے کاغذات جمع کرائیں گے، جس سے انتخابی دنگل مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون 2026مقرر
انتخابی مہم میں تیزی اور انتظاماتانتخابی شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی جموں و کشمیر کی فضا پوری طرح سیاسی رنگ میں رنگ چکی ہے ۔
تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں اور آزاد اُمیدواروں نے عوامی رابطہ مہم، کارنر میٹنگز اور جلسوں کا آغاز کر کے اپنی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی لانا شروع کر دی ہے ۔
ریاست بھر میں انتخابی عمل طے شدہ ضابطہ اخلاق کے تحت مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہے ۔ اہم ترین تاریخ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر پہلے ہی یہ اعلان کر چکا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد 27 جولائی کو کیا جائے گا ۔
کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی، پولنگ اسٹیشنز کے قیام اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر :پی ٹی آئی رہنما نامور قانون دان گلزار ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع
طویل عرصے بعد ہونے والے ان انتخابات پر نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔




