کالعدم ایکشن کمیٹی کے 154لیڈروں ،ممبران کیخلاف سخت ایکشن، بینک اکائونٹس، شناختی کارڈمنجمد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزادکشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے رہنماؤں اور ارکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کے 154لیڈروں ،ممبران کیخلاف سخت ترین ایکشن، پاسپورٹ ،بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ سب کچھ منجمد کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے 154 کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ممبران اور لیڈران کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : انتخابی شیڈول میں ترمیم، 4جولائی کو حتمی فہرستیں شائع کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ان لیڈروں میں شوکت نواز میر، سردار عمر نذیر کشمیری، مجتبیٰ بانڈے، سردار امان خواجہ مہران سمیت ودیگر154 افراد کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابقآزادکشمیر کابینہ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے سنٹرل پولیس آفس سے موصول ہونیوالی سفارشات کی بنیاد پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور ممبران کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن : الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشتگردی ایکٹ 2014 کے سیکشن 16 (1) کے تحت عطا کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے لیڈروں اور ممبران کو فورتھ شیڈول میں شامل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین میں شوکت نواز میر، راجہ امجد علی خان، انجم زمان اعوان، راجہ شعیب جاوید جہلم ویلی بھی شامل ہیں۔ حکومت آزادکشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔