میرپور : لڑکی کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں گرفتارمنگیتر کی رہائی کی اپیل

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی سلسلے اور موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے اپنے منگیتر کی رہائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کی شادی آئندہ ماہ طے ہے اور اس کا منگیتر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں میں کسی مؤثر کردار یا وابستگی کا حامل نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:راجہ مامون فہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سوچ بے نقاب کردی

درخواستگزار نے یقین دہانی کروائی کہ اگر کسی سطح پر اس کا نام یا تعلق سامنے بھی آیا ہو تو وہ مستقبل میں ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی میرپور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ اگر تفتیش کے دوران کالعدم تنظیم کے ساتھ کسی قسم کی مؤثر یا فعال وابستگی ثابت نہ ہو تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مناسب ریلیف فراہم کیا جائےتاکہ وہ اپنی شادی اور گھریلو معاملات کو دیکھ سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس ،نوازشریف کی کشمیری عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقصد عام شہریوں کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ امن و امان برقرار رکھنا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ہر معاملے کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔