سری نگر/اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیرت مند کشمیریوں نے لائن آف کنٹرول (LoC) کے دوسری جانب آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو سخت ترین الفاظ میں کھری کھری سنا دی ہیں۔
سری نگر سے سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں مقبوضہ وادی کے شہریوں نے آزاد خطے میں بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف شدید ترین غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مگر بہادر شہریوں نے شرپسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا، “بھارتی ٹٹو! تمہیں آزادی کی قیمت کا کیا اندازہ؟ ادھر آؤ اور دیکھو جہاں روز عزتیں تار تار ہو رہی ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے شہری ایک آزاد اور پُرامن ماحول میں سانس لے رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود کچھ عناصر بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ہڑتال کے باعث غریب دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر، شہریوں کا افواہوں پر کان نہ دھرنےکی اپیل
شرپسند عناصر بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے آزاد خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والے یہ شرپسند عناصر دراصل بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے پالتو کتے ہیں جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہلی سے ہدایات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اپنے ہی ملک اور دھرتی کے غدار ہیں۔
🚨 بریکنگ نیوز: مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کے نام اہم پیغام
🚨 مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں نے آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دیں، سری نگر سے آئی ایک ویڈیو میں،کہا، ” بھارتی ٹٹو تمہیں آزادی کی قیمت کا کیا اندازہ؟ ادھر آؤ اور دیکھو جہاں عزتیں تار تار ہو… pic.twitter.com/u7AxmtbuKu— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) June 15, 2026
غداروں پر لعنت اور شدید عوامی ردعمل:
مقبوضہ وادی کے کشمیریوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر شدید غصے کی حالت میں بدامنی پھیلانے والے تمام نیٹ ورکس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا، “تم سب کے منہ پر کالک، بیغرتو تم پر لعنت بیشمار۔” انہوں نے آزاد کشمیر کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے بیرونی ایجنٹوں کو پہچانیں اور اپنے خوبصورت اور پُرامن خطے کی حفاظت کریں۔




