اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرField Marshal Real Peacemaker” ٹرینڈ کرنے لگا۔
صارفین کی بڑی تعداد مختلف پوسٹس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار پر تبصرے کرتی نظر آئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مسئلہ جلدحل ہو گا، وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کر ینگے ،محسن نقوی
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں بعض صارفین نے خطے میں امن اور سفارتی پیش رفت کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا، ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی بھی ہیش ٹیگ یا جملے کا ٹرینڈ کرنا عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا اور دستخط کی باقاعدہ تقریب 19جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا کہ طویل بات چیت کے بعدہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کو فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،سب کو مبارکباد،ڈونلڈ ٹرمپ
شہبازشریف نے کہا کہ ہم ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہم اس ثالثی کی کوشش میں اپنے برادر ملک ریاستِ قطر کی عظیم قیادت کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جن کی حمایت سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کی دور اندیش قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس سلسلے میں بے مثال کردار ادا کیا۔




