راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں قصابوں نے انتظامیہ کی جانب سے کار روائیوں کے بعد اپنی د کانیں بند کرکے گوشت کی فروخت مکمل بند کر دی ہے ۔شہری رمضان المبارک میں گوشت کھانے سے محروم ہو کر رہ گئے ۔
صدر قصاب یونین کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے لیکن انتظامیہ نے لیت ولعل سے کام لیا 2024 کے ریٹ پر گوشت دے رہے نئے ریٹ ہمیں نہیں دئیے نہ ریٹ فائنل کئے جارہے ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔باغ میں مہنگے اور ناقص گوشت کی فروخت پر کارروائی،دو دکانیں سیل،ایک قصاب گرفتار
ہمیں کہا جارہا ہے کہ پرانے ریٹ پر گوشت بیچیں یہاں کوئی منڈی نہیں ہے ہم پاکستان سے مہنگے داموں جانور لاتے ہیں اپنانقصان کر کے عوام کو سستے داموں گوشت فروخت کررہے تھے پھر بھی انتظامیہ ہمیں جرمانے کررہی اس لئے ہم نے گوشت کی فروخت بند کر کے ہڑتال کردی ہے جب تک نئے ریٹ نہیں دئیے جاتے تب تک دکانیں بند رہیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد ،قصابوں کا سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، دکانیں بند کردیں
قصابوں کا کہنا تھا کہ ہم مہنگے داموں جانور لیکر سستے داموں کیسے بیچیں ؟ہر چیز کا ریٹ بڑھ رہا ہے ہم کیوں پرانے ریٹ پر گوشت فروخت کریں ۔سستا گوشت فروخت کرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ہمیں جرمانے کئے جارہے ہیں نئے ریٹ بھی نہیں دئیے جارہے ہم کسی صورت پرانے ریٹ پر گوشت فروخت نہیں کرینگے جب تک نئے ریٹ نہیں دئیے جاتے دکانیں بند رہیںگی۔