دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 252 رنز کاہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہندوستان کی اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا، ابتدائی جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 105 رنز بنائے تاہم شبمن گل 31 رنز بنانے کے بعد مچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جب کہ دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری ۔
یہ بھی پڑھیں ۔دورہ نیوزی لینڈ، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے، پاکستانی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تیاریاں
ہندوستان نے اپنی تیسری وکٹ 122 کے مجموعی اسکور پر گنوائی جب کپتان روہت شرما 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھے نمبر پر آنے والے شریاس 48 رنز بنا کر کیچ ہوگئے جب کہ ہندوستان کو پانچویں وکٹ کا نقصان ایکسر پٹیل کی صورت میں ہوا۔
اس سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھی شروعات دی تاہم کیویز ایک اچھا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجانے میں ناکام رہے
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد شامی اور رویندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔