تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کو ایران پر حملوں کا بہانہ بنایا گیا۔
حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاعکیلئے کسی بھی خطرے کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر آج رات سخت حملہ کریں گے، پھر دیکھتے ہیں معاہدہ کیسے نہیں ہوتا،ٹرمپ کا اعلان
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا، اقوام متحدہ امریکا کو حملوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال انتہائی حساس ہے اور تمام پڑوسی ممالک کو کشیدگی میں اضافے کے بجائے امن، استحکام اور سفارتی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔
تہران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کے ممالک کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو تنازعات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیوبا :6.1شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں،شہریوں میں خوف وہراس
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے۔
امریکہ نے میدان جنگ میں ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی شکستوں کے باوجود ہماری قوتِ ارادی کو آزمانے کا انتخاب کیا، ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔




