واشنگٹن ( کشمیر ڈیجیٹل) ایران کیساتھ جاری کشیدگی کے دوران خلیج عمان میں ساحل کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے مطابق حادثہ معمول کی گشت کے دوران پیش آیا۔
ہیلی کاپٹر میں سوار دو اہلکاروں کو فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے تقریباً دو گھنٹے کے اندر بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،5 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ومواصلاتی آلات برآمد
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوب گیا۔
امریکی فوج کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا کسی اور سبب کے باعث پیش آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل گیلانی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حادثے کا شکار دونوں اہلکار محفوظ ہیں اور ان کی حالت تشویشناک نہیں۔
یاد رہے کہ خلیج عمان اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔




