آزادکشمیر عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا،آئی جی لیاقت علی ملک

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے عوام نے انتشارکی سیاست کو مسترد کرکے سڑکیں کھلی رکھیں۔کالعدم ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو تباہ کرنے جارہی ہے ۔

آئی جی لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پرتشدد حملوں میں پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ پرتشدد عناصر نے علاقے کی پرامن فضا کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ۔

آئی جی آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ طرز عمل سے امن وامان کو برقرار رکھا۔ شہریوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کو مسترد کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات،وزیراعظم فیصل راٹھور بھی شامل

آئی جی کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شہید جبکہ 42 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

آئی جی آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر پولیس لاشیں اٹھانے کے باوجود سینہ تان کر کھڑی ہے ۔ شرپسند ہمارے حوصلوں کو نہیں ہرا سکتے

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیر ملکی سوشل میڈیا کی حمایت، ریاست مخالف عزائم بے نقاب

آئی جی آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ ان کے پاکستان کیساتھ دل دھڑکتے ہیں ۔