فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فلپائن سمیت خطے کے متعدد ممالک کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حکام نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز منڈاناؤ کے قریب سمندر میں تھا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے
۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا کہ فلپائن کے بعض ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔
حکام نے خطرے کے پیش نظر ساحلی آبادیوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلہ کے بعد تعمیرنو مکمل ہوئے بغیر ہی سیرا کے انضمام کا فیصلہ کر لیا گیا
ماہرین کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہروں کا امکان موجود ہے، جس کے باعث مقامی حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔




