ٹرمپ کے روکنے کے باوجود اسرائیل کے ایران اور لبنان پر فضائی حملے

اسرائیل نے مغربی اور وسطی ایران پر حملے شروع کر دیئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران، اصفہان اور تبریز میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ بیروت پر بھی حملوں کی اطلاع ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی اور وسطی ایران میںفوجی اہداف پر حملہ کیا ہےاور یہ حملہ ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت پر حملوں کا جواب، ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے

دوسری طرف قطری نشریاتی ادراے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رات کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے تھے، پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ میزائل اسرائیل کے بیروت پر حملے کے جواب میں داغے گئے ہیں۔

ایران کے میزائل داغنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے حملوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ امید ہے اسرائیل جواب نہیں دے گا ، میں نیتن یاہو سے بات کرونگا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے واضح کیا کہ ایران پر حملہ کی صورت میں امریکا ساتھ نہیں دیگا اس کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملے کردیئے ہیں جس سے کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر جوابی حملہ ،امریکا ساتھ نہیں دیگا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو جوابی حملہ کرے گا تو یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گاجیسے 47 سال سے چل رہاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں، نہیں چاہتا کہ اس صورتحال کی وجہ سے یہ ختم ہو جائے، معاہدے پر پیر، منگل یا بدھ کو دستخط ہونے تھے اور اب یہ سب کچھ ہوگیا۔