بیرون ممالک بیٹھے پی ٹی آئی یوٹیوبرز کو بڑا دھچکا، گلگت بلتستان عوام نے یوتھیا یوٹیوبرز کا بیانیہ اُڑا دیا

بیرون ملک بیٹھے ڈالروں کے پجاری یوٹیوبرز عمران رياض ،صابر شاكر، عادل راجہ اور شہباز گل سمیت دیگر کے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تجزیے ، دعوے ٹھس کرگئے ، گلگت بلتستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو انتخابی میدان میں بری طرح مسترد کردیا ۔

بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کے پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے دیئے گئے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔پی ٹی آئی کی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ذلت آمیز شکست كا سامناکرنا پڑا۔

تحریک انصاف کی کارکردگی سوشل میڈیا تک محدود،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پشاور سے اڈیالہ جیل تک رہی ۔ جی بی کے الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست کاسامنا ناقص کارکردگی کی بنیاد پر رہا ،عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت : الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ افسر انتقال کر گئے

یوتھیا یوٹیوبرز کے مقبولیت کے دعوے ٹھس ،گلگت بلتستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کردیا۔ گلگت بلتستان کے انتخابات نے ثابت کیا کہ ووٹر کا فیصلہ صرف آن لائن مہمات سے متعین نہیں کیا جاسکتا۔

گلگت بلتستان کے انتخابات 2026 نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست کے اس بنیادی اصول کو نمایاں کر دیا کہ سوشل میڈیا کا شور اور زمینی ووٹ ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں چلتے۔

ابتدائی انتخابی نتائج اور حلقہ وار رجحانات سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ ووٹر نے روایتی سیاسی تجزیوں اور بیرون ملک بیٹھے متعدد سیاسی یوٹیوبرز کی پیش گوئیوں سے مختلف فیصلہ دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترقی کے بیانیے کی کامیابی، تجزیہ نگاروں نے مسلم لیگ (ن) کوسب پر بھاری قرار دیدیا

گزشتہ چند برسوں میں سیاسی یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ عوامی رائے مکمل طور پر ایک خاص بیانیے کے گرد جمع ہو چکی ہے۔

ان پروگراموں میں اکثر زمینی حقائق، مقامی امیدواروں کی حیثیت، برادریوں کے اثرورسوخ، علاقائی مسائل اور حلقہ جاتی سیاست کو نظر انداز کیا گیا۔