اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا کہ27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ اس کو 27 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں، خلق خدا کو یہ فیصلہ اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنے دیں، یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشیں ، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سالم سیٹ ہے، پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔
27جولائ کو آزاد کشمیر کے الیکشن ھیں ۔ ایکشن کمیٹی ککا مطالبہ ھے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ھونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں۔ الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبو تاژ کرنے کے مترادف ھے۔ جمہوری سوچ کا تقاضا ھے کہ جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ھیں وہ اسکو 27جولائ کو عوام کے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 5, 2026
وزیر دفاع نے کہا کہ اکتوبر1947 میں مہاجر 2 لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دیکر سیالکوٹ آکر بسے، لاکھوں عصمتیں لٹیں، ہزاروں بیٹیاں اغوا ہوئیں، آپ کیسے ان مہاجروں کو حق سے محروم کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران میں جاری اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل ہونگے : روسی صدر
خواجہ آصف نے کہا کہ کئی دہائیاں ان مہاجروں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاریں، ان لوگوں نے آزادی کی بہت مہنگی قیمت ادا کی ہے، اپنی رائے کو تسلیم کروانے کیلئے جمہوری راستہ اپنائیں۔




