دنیا کی امیر ترین شخصیت،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموںعابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
ایلون مسک نے موٹر وے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی سزائے موت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو بھی پاکستان جیسے بہادرانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔
ایلون مسک نے یہ بات برطانوی رکن پارلیمان Rupert James Graham کے سوشل میڈیا پیغام کے جواب میں کہی۔
Rupert جیمز نے عدلیہ کے فیصلے کو پاکستان سے آنے والی اچھی خبر قرار دیا ۔ وہ Restore Britain نامی سیاسی پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔
اُن کی جماعت حکمرانی کے نظام پر عوامی اعتماد بحال کرنے اور مقامی سطح پر احتساب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
یاد رہے کہ 20 مارچ 2021 کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی عدالتی تاریخ کا بڑا فیصلہ،مجرم کو 10 کروڑ سے زائد دیت دینے کا حکم
دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے دونوں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئےان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی ہے۔
گزشتہ روز پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بھی فیصلہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اب کوئی نہیں کہے گا کہ رات کو خاتون موٹروے پر اکیلے کیا لینے آئی تھی،پراسیکیوشن نے بہت محنت کی، اب پنجاب محفوظ ہے۔




