مظفرآباد:40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10جون کو ہوگی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) قومی بچت سکیم کے تحت چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ رواں ماہ ان کے لیے کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع آ رہا ہے۔

پرائز بانڈ کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے اور پاکستان میں بیشتر لوگ اپنے سرمائے کو پرائز بانڈ کی صورت میں محفوظ کرتے ہیں۔

ملک میں سب سے بڑی مالیت کا پرائز بانڈ 40 ہزار روپے کا ہے جس کی قرعہ اندازی رواں ماہ 10 جون کو مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہو نے جا رہی ہے، یعنی 10 جون کو خوش نصیبوں پر انعامات کی صورت میں پیسوں کی برسات ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کور ممبرایکشن کمیٹی کے گھر گیامگر ہفتے کا وقت دینے سے بھی انکار کردیا،فیصل ممتاز راٹھور

چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر مجموعی انعامات کی تعداد 664 ہے، 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلے خوش نصیب کے لیے 8 کروڑ روپے یا 80 ملین روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اس کے بعد تین کروڑ یا 30 ملین روپے مالیت کے انعامات تین خوش نصیبوں دیے جائیں گے، جب کہ 660 خوش نصیب ایسے ہوں گے جو 5 لاکھ روپے مالیت کے انعام کے حقدار قرار پائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیر،مہاجرین نشستوں معاملے پر اسمبلی اجلاس کل طلب

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری پر ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے جس کی شرح وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔

یہ منافع چھ ماہ کی مدت پوری ہونے پر یا تو بانڈ کے اجرا کی تاریخ سے یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ سرمایہ کار مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں سہ ماہی قرعہ اندازی میں انعامی رقم کے بھی اہل ہوتے ہیں۔