مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ خوراک آزادکشمیر کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے ہونیوالے انٹرویو ملتوی کردیئے گئے ۔
ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق محکمہ خوراک میں دستیاب گریڈ 09 تا 15 کی خالی آسامیوں پر عارضی ایڈھاک بھرتی کیلئے مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کئےگئے تھے جس کیلئے درخواستیں بھی طلب کی گئیں تھیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،جمہوری ادارے مضبوط کرنے پر اتفاق
ترجمان محکمہ خواراک کے مطابق محکمہ خوراک کی مذکورہ آسامیوں پر بالترتیب مورخہ 04 جون 2026 کومظفر آباد اور 05 جون 2026 ء کو راولپنڈی میں بغرض انٹرو یو طلب کیا گیا تھا۔
ناگزیر انتظامی وجوہات پر مقررہ تاریخ هاء پر ہونے والا انٹرویو ملتوی کئے جاتے ہیں ۔ انٹرویو کیلئے آئیندہ تاریخ بذریعہ اخبارات و سوشل میڈیا امیدواران کو مطلع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مختلف اداروں میں ایڈھاک ملازمین کی آسامیوں کا اشتہارات جاری کئے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیر،مہاجرین نشستوں معاملے پر اسمبلی اجلاس کل طلب
ان اشتہارات کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کیخلاف بعض افراد نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرلیا تھا
مذکورہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ آزادکشمیر میں الیکشن قریب ہیں اور موجودہ حکومت کسی قسم کی آسامیوں پر تعیناتی کا اختیار نہیں ہے ۔ لہذا ان آسامیوں پر تقرریاں روکی جائیں ۔
آزادکشمیر اعلیٰ عدالتوں نے ان آسامیوں پر تعیناتیوں کو فوری طور پر معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کیاتھا ۔




