راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کی سیاسی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال کر شیخ رشید احمد کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد نے فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ دینے کے بجائے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے قریبی دوستوں اور سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی جواب دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
یاد رہے کہ ماضی میں شیخ رشید احمداور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان سیاسی تلخی چلتی رہی ہے ، سیاسی بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ماضی میں بلاول بھٹو زرداری کو مختلف القابات سے پکارتے رہے ۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ شیخ رشید جب زیرعتاب آگئے تو اس کے بعد ہر قسم کی سیاسی سرگرمی ترک کردی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مطالبات تسلیم نہ کئے تو اسمبلی گھیرائو، ہسپتالوں کی تالا بندی ہوگی،ہیلتھ ملازمین
تاہم گزشتہ دنوں شیخ رشید احمد اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے بعد سیاسی اور عوامی سطح پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا کہ آئندہ چند ماہ میں پتہ چل جائےگا کہ آیا شیخ رشید احمد پیپلزپارٹی میں جارہے ہیں یا نہیں تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ شیخ رشید احمد اپنا سیاسی رخ کس طرف کرتے ہیں




