مظفرآباد (جی ایم بخاری، کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گرمائی تعلیمی اداروں (سرکاری و نجی) میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گرمائی زون کے تمام تعلیمی ادارے 8 جون 2026 سے 9 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وحید الحسن کا چوہدری رشید کے الیکشن لڑنے پر سخت تحفظات کا اظہار
محکمہ تعلیم کے مطابق سرمائی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ان میں تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ریاست بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 8 جون 2026 سے 9 اگست 2026 تک ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منی لندن میرپور میں لگژری گاڑیوں کیساتھ تقریبات توجہ کا مرکز بن گئیں
نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مذکورہ مدت کے دوران بند رہیں گے
تعلیمی سرگرمیاں 10 اگست 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری ۔سرمائی تعلیمی ادارہ جات بدستور کھلے رہیں گے۔




