میرپور(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزاد کشمیر کا خوبصورت اور اوورسیز کشمیریوں کا شہر میرپور، جسے دنیا بھر میںمنی لندن کے نام سے جانا جاتا ہے، جدید طرزِ زندگی اور لگژری سہولیات کے حوالے سے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔
شہر میں قائم لگژری گاڑیوں کے شوروم شہریوں اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ان شورومز میں دنیا کی معروف اور مہنگی ترین گاڑیاں، جن میں مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، لینڈ کروزر، لیکسس اور دیگر لگژری برانڈز شامل ہیں، شاندار انداز میں نمائش کے لیے موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا ،نواز شریف کا جلسے سے خطاب
شادی بیاہ، منگنی، ولیمہ اور دیگر خوشی کی تقریبات کیلئے یہ گاڑیاں کرائے پر بھی دستیاب ہیں، جس سے لوگ اپنے خاص لمحات کو مزید یادگار اور پرکشش بنا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ساتھ تقریبات کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے اور تصاویر و ویڈیوز میں بھی ایک منفرد خوبصورتی نظر آتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
شوروم مالکان کے مطابق جدید ماڈلز اور اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مناسب کرایوں پر سروسز بھی مہیا کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگ اپنی پسند کی گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔
منی لندن میرپور میں قائم یہ لگژری شوروم نہ صرف جدید طرزِ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ شہر کی معاشی اور تجارتی ترقی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں، جہاں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں اب چند روپوں میں آپ کی خوشیوں کا حصہ بن سکتی ہیں۔



