آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر شہروں میں سونا مہنگا یا سستا؟ جانیے آج کے تاذہ ترین نرخ

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج 08 مارچ 2025 کو آزاد کشمیر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 5 سو روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 60 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 2 سو روپے برقرار ہے۔

یہ قیمتیں مرکزی صرافہ یونین کی فراہم کردہ ہیں ،گزشتہ روز 7 مارچ 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 8 سو روپے تھی جو کہ آج 6 ہزار 3 سو روپے کم ہوچکی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا جو کل 2 لاکھ 65 ہزار 2 سو 70 روپے کا تھاآج 4 ہزار 2 سو 10 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 61 ہزار 60 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آج8 مارچ 2025 کو پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت تازہ ترین نرخوں کے مطابق فی تولہ3 لاکھ 9 ہزار 4 سو روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 2 سو 70 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح1 گرام سونا 26 ہزار 5 سو 27 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کیا سونے کی قیمت مزید کم ہوسکتی ہے؟

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار رہا اور عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہواتو آنے والے دنوں میں مزید کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top