حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی کے علاقے فارورڈ کہوٹہ کی سیاسی فضا میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
جہاں سے معروف سیاسی و سماجی شخصیات سید امین حسین شاہ، سید کفیل حسین شاہ اور سید شکیل حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کی سیاست میں بڑی ہلچل: سردار تبارک علی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ
ان کی شمولیت کو مقامی سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے علاقے کی سیاسی صورتحال پر بھی اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی پیش رفت، راجہ ثاقب مجید کے حامی مسلم لیگ (ن) میں شامل
نئی سیاسی وابستگی کے اعلان کے بعد کارکنوں کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے علاقے کی سیاست میں ایک نئی سمت قرار دیا گیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید امین حسین شاہ، سید کفیل حسین شاہ اور سید شکیل حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رشید ولی راجپوت کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
ان کا کہنا مزید تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بہتر سیاسی نمائندگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔




