محمد خان

وسطی باغ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن ہر صورت لڑونگا : بریگیڈیئر( ریٹائرڈ) محمد خان

باغ (کشمیر ڈیجیٹل ) اُمیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ بریگیڈیئر( ریٹائرڈ) محمد خان نے بیس بگلہ کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن لڑوں گا،ہر صورت لڑوں گا اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ لوگوں سے وعدہ کرنا آیا ہوں کہ انشاء اللہ الیکشن لڑیں گے۔  کہیں کسی کے ذہین میں یہ سوال گھوم رہا ہوکہ حالات بڑے خراب ہیں پتہ نہیں ٹکٹ ملے گا یا نہیں ملے گا ،میں آپ کو بتاتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن ضرور لڑوں گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : محمد رفیق بٹ

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہمارا حق ہے اور ٹکٹ جب دیا جاتا ہے تو ڈیموکریٹک ویلیوز دیکھی جاتی ہیں اور جمہوریت کی ویلیوز دیکھی جاتی ہیں اور جمہوریت کی ویلیوز کیا ہوتی ہیں وہ لوگ جن کی گراونڈ میں سپورٹ ہو ، جن کی علاقے میں سپورٹ ہو اور جس کوعوام چاہتے ہوں اُس کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تاکہ پارٹی کو جتوائے ۔

محمد خان نے کہا کہ (ن)لیگ سنجیدہ لوگوں کی جماعت ہے ، قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور جو انکی ٹیم ہے کبھی بھی کسی غلط آدمی کو یاری ،دوستی پر ٹکٹ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے ہمیشہ معیار قائم رکھا ہےاور اُمید کرتے ہیں کہ اس بار بھی معیار قائم رکھیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جمعیت علماء جموں وکشمیر نے مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا لیا،انتخابی اتحاد کا اعلان

مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے ہم الیکشن لڑیں گے ۔ آخر میں بریگیڈیئر( ریٹائرڈ) محمد خان نے یہ بھی کہا کہ میری جو بھی کوشش ہوگی ، عوام کے مسائل کے حل کے لیےہو گی ۔