یونین کونسل خواجہ رتنوئی وارڈ کیالاں موہری میں بجلی کی لائن انتہائی خطرناک اور بوسیدہ ہو چکی ہے، کئی مقامات پر کھمبے یا تو مکمل غائب ہیں یا پھر ان پر حفاظتی بالے نہیں لگائے گئےجس کی وجہ سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق جیسے ہی آسمان پر بادل نمودار ہوتے ہیں بجلی غائب ہو جاتی ہےجس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 8 سال سے بجلی کے صرف 2 کھمبے فراہم کرنے کی درخواستیں دے رہے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے یہ بوسیدہ اور خطرناک کھمبے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مگر متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔