مظفرآباد

مظفرآباد میں سڑکوں کی خستہ حالی، شہری شدید مشکلات کا شکار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد میں شہر کے اندرونی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی مرمت اور تارکول بچھانے کے کام شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گئے ہیں ۔

مختلف مقامات پر سڑکوں کو کھود کر طویل عرصے تک ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ آمد و رفت بھی انتہائی دشوار ہو چکی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : کائی منجہ اور ہوتریڑی سے درجنوں افراد (ن)لیگ میں شامل

شہریوں کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران مناسب منصوبہ بندی اور رفتار کا فقدان ہے، جس کے باعث کئی ہفتوں تک سڑکیں کھلی اور ٹوٹی ہوئی حالت میں پڑی رہتی ہیں ۔

اس صورتحال میں نہ تو متبادل راستوں کا بندوبست کیا جاتا ہے اور نہ ہی عوامی تحفظ کے لیے کوئی مؤثر انتظامات کیے جاتے ہیں۔ٹوٹ پھوٹ اور گرد و غبار کے باعث موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے افراد اور عام شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھاری چالان سے فرار کی کوشش،مظفرآباد میں کوسٹر دریا میں گر گئی

کئی مقامات پر کھدائی کے باعث حادثات بھی پیش آ چکے ہیں، جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور سست رفتار ترقیاتی کاموں نے سفر کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاسی جماعتوں کی وال چاکنگ پر مکمل پابندی ،بھاری جرمانہ ، قید کا عندیہ

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو فوری، معیاری اور محفوظ انداز میں مکمل کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔