مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں راولپنڈی سے مظفرآباد آنے والی ایک کوسٹر چھتر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس مظفرآباد کی جانب سے گاڑی کا پانچ ہزار روپے چالان کیا جا رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے چالان سے بچنے کے لیے گاڑی تیزی سے بھگانے کی کوشش کی، جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوسٹر گہری کھائی میں جا گری اور دریائے جہلم کی نذر ہوگئی
خوش قسمتی سے حادثے کے وقت گاڑی میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے میں صرف ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوات ایکسپریس وے پر ہولناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار وین بس سے ٹکراگئی، 16 مسافر جاں بحق
یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پولیس وارڈنز بھاری چالان کرتے ہیں جبکہ ڈرائیور اس سے بچے کیلئے کبھی کبھی خطرناک اقدام اٹھاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ میں کوسٹر مکمل طور پر دریا برد ہو گئی ہے۔




