فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ اور ایران دونوں کی حمایت حاصل ہے، امریکی ٹی وی

نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوزنے پاکستانی سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں لیکن صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی و امریکی قیادت کو جائزے کیلئے بھیجا گیا، فیلڈ مارشل کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “مائی فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دے چکے ہیں، پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل اسلام آباد مذاکرات کے دوران خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ؛ ضلع کوٹلی کے مشہور سیاحتی مقام تتہ پانی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا

سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں بنیادی کردار ادا کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کیلئے متعدد مرتبہ تہران کا دورہ کرچکے ہیں ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 78 گھنٹوں میں دو مرتبہ تہران کا دورہ کرچکے ہیں ۔محسن نقوی ابھی تہران ہی تھے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تہران پہنچ گئے ، اعلیٰ ایرانی قیادت کیساتھ امن معاہدے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا