پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان کا شاندار کارنامہ، پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر دوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک کا طویل ترین فاصلہ نان اسٹاپ دوڑ کر مکمل کرتے ہوئے ایک نیا اور شاندار عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے قراقرم ہائی وے کے انتہائی کٹھن راستوں کو عبور کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ لگا کر یہ منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس طویل اور مشکل ترین سفر کے دوران انہوں نے قراقرم ہائی وے کے انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی فلک بوس وادیوں کو کامیابی کے ساتھ عبور کیا، جو ان کی غیر معمولی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے اعلان کا امکان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور ایتھلیٹ مسعود خان کا کہنا تھا کہ پشاور سے اسکردو تک کی یہ طویل ترین دوڑ ایک انوکھا اور اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے درحقیقت 810 کلومیٹر کا یہ عالمی ریکارڈ محض 9 دن کے قلیل عرصے میں مکمل کیا ہے۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ 800 کلومیٹر کا یہ مشکل ترین ہدف کامیابی سے پورا ہونا ان کے اپنے اور پورے ملک کے لیے ایک باعثِ فخر لمحہ ہے، اور انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔