وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ریسکیو مشن ہلمت کیلئے روانہ

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ریسکیو مشن 3 مظفرآباد سے وادی نیلم کے بالائی علاقے ہلمت کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی نے ایمرجنسی میڈیکل مشن کو روانہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اور میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت روانہ

ایمرجنسی میڈیکل مشن میں مرکزی وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر ڈاکٹر وقار اشرف بٹ،ڈاکٹر بلال ربانی،ڈاکٹر یاسر رانا،ڈاکٹر ہارون،ڈاکٹر تنویر،ڈاکٹر زارا علاوت،ڈاکٹر ثمن،ڈاکٹر لائبہ کیانی،ڈاکٹر مہرش بتول،ڈاکٹر مائلہ خان اور ڈاکٹر کائنات رفاقت شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت اور گریس ویلی میں پندرہ روزہ قیام کے بعد مظفرآبادواپس

ڈاکٹر راجہ امتیاز کوآرڈینیٹر پی ایم اے آزادکشمیر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ایمرجنسی میڈیکل مشن 3 عید الفطر تک ہلمت میں قیام کریگا۔

Scroll to Top