ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) ہٹیاں بالا میں جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چکار، سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے کے نتیجے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ فاروق حیدر خان کی رٹ پٹیشن پر عدالت عالیہ کا بڑا حکم
جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی محمد اکرم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مظفرآباد منتقل کردیا ۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے عوام کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن کمیشن: ووٹر فہرستوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کیلئے آج آخری موقع
حملے کے بعد سربالا سلمیہ کے رہائشی شدید خوف میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کچھ عرصے سے جنگلی سوروں کی بہتات ہے، جو لوگوں کو فصلوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا جارہا ہے جنگلی سوروں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



