وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کی زیریں یونین کونسل باڑیاں میں ایک اہم سیاسی پیشرفت کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماؤں نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
اس موقع پر سیاسی ماحول میں خاصی سرگرمی دیکھنے میں آئی اور بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موجود تھے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ کونسلر ملک سرور اعوان، پی ٹی آئی کے بانی رہنما ملک نصیر ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ احتشام عرف ٹیپو، راجہ خوشحال، راجہ احتشام عرف شانی، پی ٹی آئی کے رہنما علی شاہ گیلانی اور میر شوکت سلہریا شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ریاست مخالف بیان ن لیگ کا نہیں ہوسکتا، شاہ غلام قادر
یہ رہنما اپنے اپنے حلقوں میں نمایاں سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور ان کی شمولیت کو مسلم لیگ ن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان رہنماؤں نے اپنی سیاسی وابستگیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیر حکومت پیر مظہر سعید شاہ، سابق اُمیدوار اسمبلی راجہ محمد بشیر خان، چوہدری ثمر سراج اور دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
تقریب کے دوران مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر باضابطہ طور پر جماعت میں شامل کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی بینظیر پروگرام کے نام پر سیاست کررہی اور نوکریاں بیچی جا رہی ہیں ، شاہ غلام قادر
سیاسی حلقوں کے مطابق اس شمولیت سے وادی نیلم میں مسلم لیگ ن کی مقامی سطح پر تنظیمی قوت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔




