تربت میں حملے کی خبر جھوٹ، بھارتی سازش پھر بے نقاب ہو گئی

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ایکس اکائونٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تربت کے علاقے لیلن میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO)کی سائٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے 4کارکنوں کو زخمی کردیا ہے۔

ایکس اکائونٹ میں بریکنگ نیوز کے طور پر دعویٰ کیا گیا کہ دہشتگردوں نے اسلحہ ضبط اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا

پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے حملے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے بھی زد میں آیا جب وہ علاقے میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

مقامی انتظامیہ نے حملہ کی مکمل تریدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا، دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اپنے آقا بھارت کو خوش کرنے کیلئے جعلی کہانیاں گڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے اور کالعدم تنظیم پاکستانی فورسز پر جھوٹے حملے کہ کہانیاں گڑھ کر بھارت سے فنڈنگ حاصل کرتی ہے ۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر پھیلایا جانیوالا جھوٹ کئی بار بے نقاب ہو چکا ہے۔پاک فوج نے عزم کیا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔