عباس پور( کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران عباسپور کے صدر سردار حیات نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ دن ایک بجے تک تاجروں کیخلاف درج بوگس ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو مکمل شٹر ڈائون، پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
انجمن تاجران عباسپور کے صدر سردار حیات نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پرامن احتجاج کیا، ہم ایکسیئن کے دفتر گئے، ایکسیئن کی سیٹ 3 ماہ سے خالی ہے، انتظامیہ نے رابطہ کیا تو تحصیلدار سے مذاکرات ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایکسین کی کرسی تحصیلدار کے حوالے کی ،ہمارے مذاکرات کامیاب ہوئے، دوسرے دن معلوم ہوا کہ ایس ڈی او جو معذور ہے کومقامی ملازمین بلیک میل کرتے ہیں۔
محکمہ برقیات کے تمام ملازمین مافیا کاروپ دھار چکے ہیں، میٹرز سے لے کر ٹرانسفارمرکے نام پر پیسے کھاتے ہیں،ہمارے 11 لوگوں کیخلاف ایف آئی درج کی گئی ہےان میں صرف کردار میرا ہے مجھے کوئی اس کا ڈر نہیں۔
انہوں نے ڈیڈلائن دی کہ آج دن 11بجے تک ایف آئی آر واپس لے کر نوٹیفکیشن دیا جائے ورنہ کل بروز ہفتہ کوئی گاڑی نہیں چلنے دینگے چاہے وہ سرکاری ہویا پرائیویٹ ہو۔
سردار حیات نے کہا کہ انتظامیہ بتائے کہ انہوں نے کون سے مذاکرات کئے کہ انہیںبائی پاس کرکے مذاکرات کئے گئے ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران انجمن تاجران عباسپور کے صدر سردار حیات نے ایکسین کی کرسی پر بیٹھ گئے تھے جس ہر ایف آئی آر درج کی گئی، بلدیاتی نمائندوں بھی احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سترہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 71کروڑجاری، محکمہ شاہرات کیلئے6ارب مختص