بی ایل اے کی اندرونی لڑائی شدید:سوشل میڈیا ہولڈرباہوٹ بلوچ کا بھائی حیات خان قتل

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے میں اندرونی لڑائی شدت اختیار کر گئی ۔ شدید اندرونی رنجش نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔

بی ایل اے کی اندرونی لڑائی کے باعث بی ایل اے کا شوشل میڈیا ہولڈرباہوٹ بلوچ کے بڑے بھائی حیات خان کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیات خان کو بی ایل اے کے کمانڈر بشیر زیب کے حکم پر ایک اغواء کے جواب میں قتل کیا گیا جس کا ان کے پاس اختیار نہیں تھا۔

باہوٹ بلوچ کے بھائی کا قتل کالعدم گروپ کے اندر ساختی کنٹرول اور طاقت کے حصول کی کوششوں میں شدت کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیرچناسی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

اندرونی مہلک کشمکش اس وقت شروع ہوئی جب گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، اسی ادارے کے پرو وائس چانسلر سید منظور احمد اور2 دیگر فیکلٹی ممبران کو اغوا کر لیا گیا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کوئٹہ جارہے تھے۔

وائس چانسلر ودیگر کے اغوا ء میں ملوث باہوٹ بلوچ اور حیات خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کے قبائلی جھگڑے اور ذاتی معاملہ قرار دیا جارہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا دورہ چین کا اعلان، اہم ملاقاتیں شیڈول

کہا جارہا ہے کہ یونیورسٹی عہدیداروں ودیگر سٹاف کے اغوا کی اجازت بشیر زیب نے نہیں دی تھی جس کے بعد بشیر زیب نے فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے باہوٹ بلوچ کے بھائی کو قتل کردیا۔

آنے والے دنوں میںبی ایل اے کے گروپوں میں مزید تصادم بڑھنے اورعلاقے میں مزید ٹارگٹ کلنگ اور شدید لڑائی کا خدشہ ہے ۔