مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزادجموں وکشمیرمیں شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا۔ شجرکاری مہم 45 روز تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے فاریسٹ کمپلیکس ٹنڈالی میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم 2025 کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ۔
اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزرائے حکومت اکمل سرگالہ، پروفیسر تقدیس گیلانی ، جاوید اقبال بڈھانوی ، چوہدری محمد رشید ، چوہدری اظہر صادق نے بھی فاریسٹ کمپلیس ٹنڈالی میں پودے لگاکر شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصریعقوب نے جنگلات کے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی ، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صاحبان حکومت ، مختلف محکمہ جات کے آفیسران صاحبان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم سکولز ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک ، الاعات ، لوکل
گورنمنٹ و دیہی ترقی ، شاہرات ، سیاحت سمیت تمام محکمہ جات کی جانب سے قومی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں ۔ شجرکاری کے ساتھ شجرپروری پر بھی توجہ دی جائے ۔