پودے کی حفاظت اس طرح کرنی ہے جیسےاولاد کی کرتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم شجر پروری نہیں کرتے تو یہ دین و دنیا دونوں کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پودے کی حفاظت اسی طرح کرنی چاہیے جیسے اولاد کی کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محض بلند و بانگ دعووں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

Scroll to Top