اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں شدید بارش کے باعث طغیانی جبکہ گلگت بلتستان میں گلیشئر پھٹنے کا امکان ہے ،این ڈی ایم اے نے آئندہ 24گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں کے لیے خطرناک موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ۔ اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں آج کہاں کہاں شدید بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں اوگلاف کے خطرے کے پیشِ نظر 21 سے 16 مئی تک فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور برفانی جھیلیں پھٹنے سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
این ڈی ایم نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں سمیت کمزور تنصیبات سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
سیاحوں کو بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور ڈھلوانوں کے قریب کیمپنگ ہرگز نہ کریں۔دریاوں کے قریب جانے سے گریز کریں ۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات مکمل رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔




