محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، خیرپختونخوا، اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں شدید باش، ژالہ باری، آندھی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور، بھمبر، ہٹیاں بالا، لیپہ، وادی جہلم، سدھنوتی، پلندری اور سماہنی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ کہیں موسلا دھار سے تیز بارش کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، کن علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے؟
دوسری طرف گلگت، اسکردو، دیامر، استور، ہنزہ، نگر، غذر، گانچھے، شگر اور خپلو سمیت مختلف علاقوں میں آج دوپہر سے شام اور رات تک کہیں ہلکی، کہیں درمیانی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
چند مقامات پر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جو تیز بارش اور آندھی کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
چند مقامات پر سپر سیل بننے کے امکانات ہیں جو شدید گرج چمک کے طوفان، ژالہ باری اور خطرناک موسمی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے ہر وقت باخبر رہیں۔بجلی گرنے کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کریں۔ بڑے درختوں، کمزور دیواروں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
شہری تیز آندھی کے دوران موٹر سائیکل سفر سے احتیاط کریں۔کسان بھائی اپنی فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ ژالہ باری بعض علاقوں میں گندم، آم اور سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ہدایات میں مزید کہا ہے کہندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد محتاط رہیں۔بچوں کو خراب موسم میں باہر کھیلنے سے روکیں۔بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔شدید بارش کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔




